موجود ہ دور امریکا کے لیے خطرناک ہے،باراک اوباما

امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت جبکہ مخالفین مواخذے کی باتیں کرتے ہیں،ٹرمپ کا ردعمل

ہفتہ 8 ستمبر 2018 14:30

موجود ہ دور امریکا کے لیے خطرناک ہے،باراک اوباما
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجود ہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین اٴْن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتے ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابق الینوائے یونی ورسٹی میں خطاب میں اوباما نے کہا کہ ری پبلکنز امریکا کے دوسرے ممالک کیساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہے ہیں اور روس سے پینگیں بڑھار رہے ہیں۔

دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین اٴْن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتے ہیں۔ٹرمپ نے حامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدر اوباما بھی متحرک ہوگئے ہیں۔