اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی میں نواز شریف کا کردار؟

معروف تجزیہ کار رانا مبشر نے اس شادی میں نواز شریف کا کردار بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 ستمبر 2018 14:13

اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی میں نواز شریف کا کردار؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 ستمبر 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار رانا مبشر نے کہا کہ 30 جولائی 2016ء کو اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ساڑھے آٹھ بجے منسٹرز انکلیو کے 15 نمبر گھر میں ماروی میمن سے نکاح پڑھوایا ۔ ماروی میمن تو اس بات کو تسلیم کرتی ہیں اور کسی حد تک اسحاق ڈار نے بھی اس بات کو تسلیم کیا۔ رانا مبشر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تسلیم کرنے کے بعد یہ کیس نواز شریف کے سامنے پیش ہوا، وہاں پر ایک جھگڑا کھڑا ہو گیا۔

اس موقع پر انوشے بی بی بھی آگئیں۔اس معاملے پر مسئلہ کھڑا ہوا تو کچھ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف صاحب نے اسحاق ڈار کی طرف داری کی۔ اور ماروی میمن کو سائیڈ پر کردیا اور ان کی بات نہیں سنی۔ اسی لیے یہی بات ماروی میمن کی ناراضگی کی وجہ بنی۔

(جاری ہے)

الیکشن سے قبل ماروی میمن کے جو ٹویٹس آئے وہ اسی ناراضگی کی وجہ سے تھے۔ انوشے رحمان سے ماروی میمن اس لیے ناراض تھیں کہ انوشے رحمان نے اکثر کہاکہ ماروی میمن جھوٹ بولتی ہیں۔

پھر اس میں ایک اور مسئلہ آیا جس میں انوشے رحمان نے کہا کہ ماروی میمن نے بہت زیادہ حق مہر لکھوایا ہے تاہم اس کی تصدیق یا تردید تو ماروی میمن ہی کر سکتی ہیں۔ رانا اقبال نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کے نکاح کے دو گواہ بھی ہیں جن میں سے ایک کا نام مشتاق اور ایک کا نام عمران ہے اور یہ دونوں اسحاق ڈارکے کافی قریبی لوگ ہیں۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔

ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن میں وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔