محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب

محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

ہفتہ 8 ستمبر 2018 16:52

محرم الحرام کا چاند دیکھنے  کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2018ء) محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں پیر 10 ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے 10 ستمبربروزپیرکوکراچی میں اجلاس طلب کیا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روزمحرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اورشرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔