لاہور میں آتشزدگی کا شکار ہونے والا پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا نکلا

ناقص منصوبہ بندی سے بنائے جانے والا علی ٹاور بیسیوں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 ستمبر 2018 18:43

لاہور میں آتشزدگی کا شکار ہونے والا پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 ستمبر 2018ء) : لاہور میں آتشزدگی کا شکار ہونے والا پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے۔ ناقص منصوبہ بندی سے بنائے جانے والا علی ٹاور بیسیوں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق آب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے مشہور و معروف عمارت علی ٹاور میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع بلند و بالا عمارت پر لگنے والی آگ دور دراز سے دیکھی جا سکی ہے۔

علی ٹاور میں لگنے والی آگ کے باعث عمارت کا خارجی راستہ بند ہو گیا ہے۔ عمارت کا خارجہ راستہ بند ہو جانے کے باعث عمارت میں موجود سینکڑوں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود کچھ افراد نے زندگی بچانے کیلئے چھلانگ بھی لگا دی جس کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بھجانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بحفاظت عمارت سے نکالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

آگ لگنے کے واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ اب تک عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق یہ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ سج علی ٹاور میں آگ لگی ہے وہ پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے ۔علی عمران صاف پانی اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں جبکہ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس پلازے میں موجود خامیاں سامنے آرہی ہیں۔یہ پلازہ اپنی تکنیکی خامیوں کے باعث اب بیسیوں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔