Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

ہفتہ 8 ستمبر 2018 20:58

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور، محمد میاں سومرو کو نجکاری امور کے قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مراد سعید کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات