گورنر سندھ عمران اسماعیل کا لیجنڈ کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں واک کی دعوت

ہفتہ 8 ستمبر 2018 22:41

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا لیجنڈ کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں واک کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں واک کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے لیجنڈ کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ،وسیم اکرم، معین خان اور طویل عرصہ تک دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنے والے جہانگیر خان سے واک کے لئے گورنر ہاؤس آنے کی درخواست کی ہے تاکہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولے جانے کے بعد یہاں آنے کے خواہش مند افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔#