Live Updates

اداکارہ ریشم نے ریحام خان کو بدترین عورت قرار دے دیا

ریحام خان عورت ہونے کی بدترین جبکہ جمائما خان عورت ہونے کی بہترین مثال ہیں،اداکارہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 ستمبر 2018 20:05

اداکارہ ریشم نے ریحام خان کو بدترین عورت قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو عورت ہونے کی بدترین مثال قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل ایک کتاب تحریر کی۔گو کہ انکا کہنا یہ تھا کہ انکی یہ کتاب محض انکی زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے مکمل تحریر ہے لیکن اس کتاب کے مندرجات نے اس کتاب کو منظر عام پر آنے سے پہلے ہی متنازعہ بنا دیا۔

اس کتاب میں پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیات پر کیچڑ اچھالا گیا اور ان کی کردار کشی کی گئی جس پر ریحام خان کو شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ پاکستان چھوڑ کر لندن چلی گئیں۔جن شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ان میں سے ہی ایک لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریشم ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ ریشم نے ریحام خان کو بدترین عورت قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ریحام نے اپنی کتاب میں میرے حوالے سے جس طرح تذکرہ کرگیا ہے مجھے اس پر افسوس ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ریحام خان عورت ہونے کی بدترین جبکہ جمائما خان عورت ہونے کی بہترین مثال ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے ریحام خان کی اس حرکت پر تب تک یقین نہ ایا جب تک لوگوں نے مجھے اس کتاب کے سکرین شاٹ نہیں بھیجے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بہترین انسان ہیں۔وہ صرف ایک سٹار ہی نہیں بلکہ دنیا کے معزز ترین انسان ہیں۔اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے ان لوگوں پر کیچڑ اچھالا جن کا ماضی میں کوئی اسکینڈل نہیں تھا جن میں وہ خود اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات