پیرا گوئے کی نئی حکومت کا اپنا سفارت خانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان

سابق صدر ھوراسیو کارٹیزنے سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وزیرخارجہ کی گفتگو

اتوار 9 ستمبر 2018 14:20

پیرا گوئے کی نئی حکومت کا اپنا سفارت خانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے ..
آسن سیان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) پیرا گوئے کی نئی حکومت نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہو ئے پیراگوائے کا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاملے پر پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاسٹی لیونی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے سفارتخانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کاجائیگا ۔

پیراگوئے کے وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو ا?گے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسرائیل نے پیراگوئے کے اس اعلان کے جواب میں پیراگوائے کا سفارتخانہ بندکرنے کا حکم دیا ہے۔فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جو کارگر ثابت ہو ئی۔

متعلقہ عنوان :