آگ تاروں کے گچھے میں لگی جس سے تیسری منزل کے تین کمرے متاثر ہوئے ‘ پلازہ میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ

سکیورٹی کی جانب سے فرانزک تحقیقات مکمل ہونے تک پلازے کو سیل کردیا گیا،دفاتر اور دکانوں کے مالکان کو بھی اندر جانے سے روکدیا گیا

اتوار 9 ستمبر 2018 14:40

آگ تاروں کے گچھے میں لگی جس سے تیسری منزل کے تین کمرے متاثر ہوئے ‘ پلازہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پرپلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی،سکیورٹی کی جانب سے فرانزک تحقیقات مکمل ہونے تک پلازے کو سیل کر کے دفاتر اور دکانوں کے مالکان کو بھی اندر جانے سے روکدیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آگ تاروں کے گچھے میں لگی جس سے تیسری منزل کے تین کمرے متاثر ہوئے جبکہ آگ حادثاتی طور پر لگی یا جان بوجھ کر لگائی گئی اس حوالے سے فرانزک تحقیقات سے حقائق سامنے آ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پلازہ سی43افراد کو بحفاظت نکالا گیا،ایک شخص عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث جان کی بازی ہار گیاجبکہ 7افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔کسی بھی شخص کو پلازے تک رسائی حاصل نہیں اور سکیورٹی کی جانب سے فرانزک تحقیقات تک دفاتر اور دکانوں کے مالکان کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

متعلقہ عنوان :