اسرائیلی ٹاور کو نذر آتش کرنے کے لیے غزہ کی فضا میں اٴْڑتا جلتا ہوا ٹائر

جلتے ہوئے ربر ٹائر کو فضا میں معلّق پتنگ کے ذریعے کنٹرول کر کے اسرائیلی ٹاور پر گرانے کی کوشش

اتوار 9 ستمبر 2018 14:50

اسرائیلی ٹاور کو نذر آتش کرنے کے لیے غزہ کی فضا میں اٴْڑتا جلتا ہوا ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) سوشل میڈیا پر ایک نئی وڈیو گردش میں آئی ہے جس میں فلسطینی مظاہرین کو غزہ پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں سرحدی پٹی پر واقع ایک اسرائیلی ملٹری کمیونی کیشن ٹاور کو آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والے منظر کے مطابق ایک جلتے ہوئے ربر ٹائر کو فضا میں معلّق پتنگ کے ذریعے کنٹرول کر کے اٴْسے اسرائیلی ٹاور پر گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر رواں برس مارچ سے شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے جہاں فلسطینی مظاہرین اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہتا ہے۔ اب تک ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکی ہے۔