آسٹریلوی بحری فوجی مشقوں میں چین کی شرکت

اتوار 9 ستمبر 2018 15:10

سڈنی۔ 09 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں جبکہ چین پہلی بار ان مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ ان مشقوں میں تئیس بحری جہازوں کے علاوہ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے تین ہزار چینی فوجی روانہ کیے گئے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا ہے کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :