آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت 27ممالک شریک

مشقوں میں تیئیس بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل،چینی بحریہ کے فوجیوں کی بھی پہلی مرتبہ شرکت

اتوار 9 ستمبر 2018 15:30

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔ ان مشقوں میں تیئیس بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔ چین پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین ہزار چینی فوجی ان مشقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا تھا کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :