قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت شروع ہو گئی

اتوار 9 ستمبر 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت اتوار سے شروع ہو گئی جو 13 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی 15ستمبر کو واپس لئے جا سکیںگے جبکہ 16 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیںگے، پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیموں کے فعال کردار کے بعد 37 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے 16 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔