ایشیئن گیمز میں قومی ٹیموں کی کارکردگی اور آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلی جانے والی یوتھ اولمپک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 9 ستمبر 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) ایشیئن گیمز میں قومی ٹیموں کی کارکردگی اور آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلی جانے والی یوتھ اولمپک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس (آج) پیر کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار کے مطابق اجلاس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلی احکام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے تجویز بھی پیش کی جائیں گی۔