محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) ہو گا

اتوار 9 ستمبر 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر 10 ستمبر 2018ء، 29 ذوالحج کو کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سندھ کی زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جو محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہو گا۔ مزید برآں رویت ہلال کمیٹی کے دیگر اراکین اپنی اپنی متعلقہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ محرم کے چاند کے نظر آنے کے حوالے سے مفتی منیب الرحمن اعلان کریں گے جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔