ڈیم کی تعمیر کیلئے اہل مدارس وعلماء بھی میدان میں آگئے، جامعہ بنوریہ میں ڈیم چندہ مہم کی آگہی تقریب طلبہ نے بھرپور فنڈز جمع کرائے

سوچنے کا وقت نہیں قومی اتحاد سے ہنگامی بنیادوں پر ڈیموں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، مفتی محمدنعیم

اتوار 9 ستمبر 2018 19:20

ڈیم کی تعمیر کیلئے اہل مدارس وعلماء بھی میدان میں آگئے، جامعہ بنوریہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) ڈیم کی تعمیر کیلئے اہل مدارس وعلماء بھی میدان میں آگے ، بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں ڈیم فنڈ مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیاعلماء وطلبہ کی بھروپورشرکت کی ، معصوم بچوں کاقومی جذبہ دیدنی تھا،علماء وطلبہ نے ڈیم فنڈ میں چندہ بھی جمع کرایا،اس موقع پر تقریب سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے ،ماہرین کے مطابق 2020سے 22تک پاکستان میںپانی کی قلت کا بحران شدید رخ اختیار کرجائے گا، سوچنے کا وقت نہیںہنگامی بنیادوں پر ڈیموں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کی جانب توجہ مبذول کرائی موجودہ حکومت بھی ڈیم تعمیر کرنا چاہتی ہے ہمیں امید ہے قوم کے فنڈز ڈیم کی تعمیر میں ہی خرچ ہوںگے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی حکمران نے ڈیم کی تعمیر کی طرف توجہ نہیں دی ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے ایک طرف بیرونی قرضوں تلے ملک دب رہاہے تو دوسری جانب ڈیم کی تعمیرضروری ہے،اس لیے ، قوم کے ہر فرد کا فرض بنتاہے وہ اپنی استطاعت کے مطابق ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرائے ، انہوںنے کہاکہ ریاست کی مشکلات میں تعاون کرنا عوام وباشندوں کی ذمہ داری ہے، مدینہ منورہ ہجرت کے بعدکا یہودیوں سے کنواں خریدنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فنڈکی اپیل کی تھی اور اس کے عوض جنت کی بشارت دی جس کو حضرت عثمانی غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ علماء وطلبہ ،اہل مدارس اور مذہبی طبقے نے ہر مشکل میں ملکی اداروں کا ساتھ دیا ہے ،اس لیے ضروری ہے جہاں اہل مدارس مساجدو مدارس کے لیے فنڈز کرتے ہیں وہی پرکچھ حصہ ڈیم کی تعمیر کیلئے بھی دیں ،انہوںنے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے مدارس میں ڈیم فنڈنگ کی بنیاد ڈال دی ہے انشا ء اللہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔مفتی محمد نعیم نے طلبہ سے اپیل کی وہ اپنے اپنے ملکوں علاقوں اپنے اقارب کو ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی ترغیب دیں تاکہ قوم کے مستقبل کے تحفظ میں ہمارا حصہ بھی شامل ہوجائے واضح رہے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایک بین الاقومی ادارہ جس میں تقریبا 54ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ علماء نے بڑھ چڑھ کرفنڈز جمع کرائے اور چھوٹے چھوٹے طلبہ اپنی جیب خرچی کو ڈیم فنڈ میں جمع کرتے ہوئے پرجوش نظر آئے اس موقع پر نکاح کیلئے آنے والے دلہا نے بھی فنڈز جمع کرایا۔