سی ڈ ی اے نے اسلام آباد میں ڈیڑھ درجن غیر قانونی بڑی عمارتیں مسمارکر دیں

کشمیر ہائی وے پر قائم مارکیٹس، گاڑیوں کے شو رومز، پیٹرول پمپ مسمار کردیئے گئے

اتوار 9 ستمبر 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) نے کشمیر ہائی وے کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں متعدد عمارتیں مسمار کردیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد غیرقانونی عمارتیں گرائی جا چکی ہیں۔کشمیر ہائی وے پر قائم مارکیٹس، گاڑیوں کے شو رومز، پیٹرول پمپ مسمار کردیئے گئے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے 3 ہزار سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے حکام نے غیر ملکی چینی ریسٹورنٹ کو بھی تمام سامان سمیت مسمار کردیا۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کشمیر ہائی وے پر قبضہ کی گئی زمین اربوں روپے مالیت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ رینجرز کے جوانوں نے بھی آپریشن میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔اس ضمن میں متاثرین نے حکومت سے زمین الاٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،ْان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنائیں مگر راتوں رات زمین الاٹ کرنے والوں کو بھی پکڑیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے روز گار کے لیے آنے والے بے روز گار ہو گئے ہیں۔