کابینہ ڈویژن کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی حلف برداری اور صدارت کا منصب سنبھالنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اتوار 9 ستمبر 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی حلف برداری اور صدارت کا منصب سنبھالنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو گزٹ آف پاکستان، ایکسٹرا آرڈنری میں اشاعت کے لیے کابینہ سیکرٹریٹ، کابینہ ڈویژن کی طرف سے کابینہ سیکرٹری فضل عباس میکن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 1-1/2018Min-1 میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے 9 ستمبر 2018ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تحت صدر مملکت کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا منصب سنبھال لیا ہے۔