کراچی،پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں کا سینئر صحافی الیاس شاکر کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

اتوار 9 ستمبر 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند،کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے سینئر صحافی الیاس شاکر کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیاس شاکر نے اپنے پوری زندگی صحافتی شعبہ کیلئے صرف کی ۔ انہوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔#