چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سپین کے صدر چودھری عبدالغفار مرانہ کی ملاقات

چکوال اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں چودھری شجاعت اور مونس الٰہی کو ووٹ دیں گے

اتوار 9 ستمبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سپین کے صدر چودھری عبدالغفار مرانہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پارٹی قائدین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چکوال اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

چودھری عبدالغفار کے ہمراہ ماسٹر محمد امین، چودھری ولید اعظم، چودھری حیدر علی مرانہ اور میاں غلام میراں بھی تھے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں بلامعاوضہ میت وطن پہنچانے کے اقدام کی باالخصوص بہت تعریف کی کہ اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی کو بڑا فائدہ ہوا جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کی فیملیز ان کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپین میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں ہو یا نہ ہو اس نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں ان کی فیملیز کا بھی خیال رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک