حیدرآباد،محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں بڑے مقصد کیلئے قربانی کا درس دیتا ہے ،ظفر احمد صدیقی

اتوار 9 ستمبر 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صرف اور صرف بڑے مقصد کیلئے قربانی کا درس دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے محرم الحرام میں مذہبی رواداری برقرار رکھنے کیلئے انجمن قدم گاہ مولاعلی کے منتظمین سے ملاقات کے دواران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین صابر حسین ایڈوکیٹ ،فاروق خان ،حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی ،ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام ہمیں امن و پیارسے رہنے اور دوسرے مذاہب اور عقیدوں کا احترام کا پیغام دیتا ہے اسلئے ہمیں اپنے خطابات اور مذہبی رسومات اداکرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے کسی عمل سے دوسر ے مسلمان بھائی کو تکلیف نہ پہنچیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی محافل اور جلوسوں میں شرپسند عناصروں پر نظر رکھنی ہے تاکہ ہمیں اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کوئی مشکلات پیش نہ آسکے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست ارکان اسمبلی نے پہلے ہی مجالس اور جلوسوں کی کی گزارگاہوں پر روشنی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی بھی افسران بالا کو ہدایت جاری کردی ہے۔