Live Updates

میر خالد خان لانگو کو گورنر بلوچستان بنایا جائے ،لانگو اقوام کا مطالبہ

اتوار 9 ستمبر 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) کلی شابو کے سماجی رہنماء جان محمد لانگو، عبدالعزیز لانگو، عبدالرشید لانگو، بابا فاروق لانگو، عبدالاحد لانگو اور محمد رسول لانگو نے اپنے مشترکہ جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ میر خالد خان لانگو کو گورنر بلوچستان بنایا جائے موصوف بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پ رآواز بلند کرینگے سابق مشیر خزانہ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر وپور کردا رادا کیا ہے میر خالد خان لانگو ایک مخلص اور دیانتدار شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے حقوق خالق آباد، قلات سمیت پورے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کرینگے جان محمد لانگو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگوکو گورنر بلوچستان بنایا جائے موصو ف بلوچستان کے حقیقی نمائندے ہیں میر خالد خان لانگو گورنر منتخب ہو تے ہی بلوچستان کے مظلوم ومحکوم کو پسماندگی غربت اور مایوسی سے نجات دلائینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات