Live Updates

کوئٹہ، تحریک انصاف بلوچستان کی پی بی 17 سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں فیصلہ محفوظ ہونے کی خبر کی تردید

اتوار 9 ستمبر 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز اخبارات میں حلقہ پی بی 17 سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں فیصلہ محفوظ ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے فریقین میں کسی کو فیصلہ محفوظ ہونے کا نہیں کہا اور نہ ہی الیکشن ٹربیونل اس طرح کا کوئی فیصلہ کرنے جارہی ہے مخالفین بوکھلاہٹ میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرر ہے ہیںا خباری نمائندے اس طرح کی خبر یا بیان چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات