نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور معیشت جمود کا شکار ہے‘آصف کرمانی

کٹھ پتلی حکومت منتخب بلدیاتی اداروں کی اکھاڑ پچھاڑ سے باز رہے ‘مرکزی رہنما (ن) لیگ

اتوار 9 ستمبر 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور معیشت جمود کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ضمانت پر رہائی نواز شریف اور مریم نواز کا بنیادی اور قانونی حق ہے ۔کٹھ پتلی حکومت منتخب بلدیاتی اداروں کی اکھاڑ پچھاڑ سے باز رہے ۔ انہوںنے کہاکہ 100دن مکمل ہونے سے پہلے ہی حکومت کے ہاتھ پیر پھول چکے ہیں ۔