Live Updates

پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہیکیونکہ ہمارا مقصد پیار، محبت، اخوت ، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینا ہے، مصطفی کمال

ہر مذاہب، کے ماننے والے مختلف قومیتوں کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں

اتوار 9 ستمبر 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہیکیونکہ ہمارا مقصد پیار، محبت، اخوت ، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 243, کیضمنی الیکشن کے سلسلے قائم مرکزی الیکشن آفس میں زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نفرتوں کی سیاست نے اس ملک اور ملک کی عوام کو صرفِ نقصان کے علاؤہ کچھ نہیں دیا بلکہ آج ہم ایک قوم بننے کی بجائے حصوں میں تقسیم کر دیا جس کی وجہ سے ملک ترقی کرنے کی بجائے ملک کی ترقی روک گئی انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ایک قوم نہیں بنے گے ہم اس وقت تک نہ ہی ترقی کر سکتے اور نہ ہی آگے بڑھ سکتے ہیںِ، پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فورم پر جمع کرنے جد وجہد کر رہی ہیں اور اج ہر مذاہب، کے ماننے والے مختلف قومیتوں کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مردم شماری میں کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کو ستر لاکھ کم گننے پر بھی ایسی ہی ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی شہ رگ کے لوگوں کو ان کا جائز حق اور وسائل مل سکے اور انکے اندر احساس محرومی کم ہوسکے۔انہو ں نے این اے 243, کی حلقے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 14اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ایس پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات