خضدار :سید عبداللہ شاہ جیلانی کا عرس منعقد، ملک بھر سے عقیدت مندوں کی شرکت ، سیکورٹی کے موثراقدامات

اتوار 9 ستمبر 2018 22:00

خضدار۔09ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) سید عبداللہ شاہ جیلانی کا عرس خضدار میں منایا گیا۔ فیرو زآباد خضدار میں منعقدہ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی سید عبداللہ شاہ جیلانی کے عرس کی تقریبات خضدار میں منعقد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز خضدار کے علاقہ فیرو زآباد میں منعقدہ عرس تقریب میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے عقیدت مندوں نے بھر پور شرکت کی تھی ۔

اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔سید سعیداحمد شاہ نے کہاکہ سید عبداللہ شاہ جیلانی اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ ولی تھے ۔ جنہوںنے دین کی خدمات کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی۔آج ان کا ایک سو بیسواں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ جس میں مختلف اضلاع سے کثیرتعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بھی موثر اقدامات کیئے گئے تھے۔