وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیارکی چینی ہم منصب وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی سے ملاقات

سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن اور پاکستان کے مستقبل کا روشن باب ہے، سی پیک کے تحت معاشی،معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا ہے،مخدوم خسرو بختیار سی پیک منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کیلئے چینی ادارے پوری مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل رہیں گے، وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی

اتوار 9 ستمبر 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیارنے اپنے چینی ہم منصب، وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی سے یہاں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود کے علاوہ این ڈی آٰرسی و چینی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے اس موقعہ پر کہا کہ سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن اور پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت معاشی،معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے نئے اہداف کے حصول کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ اجتماعی معاشی ترقی اورخوشحالی کے اس مشترکہ منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہسی پیک ایک حقیقت ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کے جدید دورکا آغاز ہوگا۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک کو مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جارہا ہے ،موجودہ حکومت گوادرکی ترقی کو اولین فوقیت دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادرکوالگ حیثیت و مراعات دے کر ٹرانس شپمنٹ و صنعتی ترقی کے اہم مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے،گوادر میں ہیوی انڈسٹریز لگانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،پاک۔چین صنعتی تعاون کے تحت چین سے صنعتوں کومنتقل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،صنعتوں کی منتقلی سے پاکستان کی بر آمدات میں اضافہ ہوگااورملک میںروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اقتصادی زونز پرکام مزید تیزکردیا گیا ہے یہاں چینی و دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مقامی ذرائع یعنی تھرکول، ہائیڈل اورمتبادل توانائی کیمنصوبوںکو فروغ دیا جائے گا۔وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی نیحکومت کے سماجی ومعاشی ترقی کے ایجنڈے اور اس ضمن میں جاری کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کیلئے چینی ادارے پوری مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے دونوں ممالک مل کر بھر پور اقدامات کریں گے۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہسی پیک پاکستان میں تیز تر معاشی ترقی کیلئے ایک انجن کی حیثیت رکھتا ہے اس کی تکمیل سے اجتماعیت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔دونوں مماملک نے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت و سماجی و معاشی ترقی کے حصول کیلئے ایک میکانزم قائم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ گوادر منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر نیو ایئرپورٹ، گوادر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اورگوادر ہسپتال کا سنگ بنیاد رواں سال کے دوران رکھ دیا جائے گا۔

اس موقع پردیگر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کو فوری عملی جامہ پہنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :