Live Updates

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ضلعی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

اتوار 9 ستمبر 2018 22:40

رحیم یارخان۔9 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ضلعی صدر راجہ محمد سلیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ضلعی صدر آئی ایس ایف سلمان احمد چوہدری ، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری شمیل مرزا، چوہدری حسان علی ، چوہدری ذیشان کی خصوصی شرکت۔راجہ محمد سلیم کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور آئی ایس ایف نے اپنے بھرپورتعاون کی یقینی دہانی کرائی، آئی ایس ایف کے ضلعی صدر سلمان احمدچوہدری نے تمام عہدیداران کا ضلعی صدر سے تعارف کرایا۔

تحصیل خانپور کی باڈی کے زیراہتمام اس استقبالیہ تقریب میں پہنچنے پر ضلعی صدر راجہ محمد سلیم کا بھرپوراستقبال کیاگیا اورپی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر آئی ایس ایف ، سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزا، نے کہاکہ راجہ محمد سلیم پی ٹی آئی کے پرانے نظریاتی کارکن رہے ہیں جنہوں نے پارٹی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی جیتی ہوئی سیٹ کی قربانی دے دی مگر پارٹی میں ڈٹے رہے ، ان کی اس نظریاتی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں پی ٹی آئی کا ضلعی صدر بنادیا ۔

راجہ سلیم ایک پڑھے لکھے اور پارٹی امور کو چلانے کی ایک بہترین صلاحیت رکھتے ہیں وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کے ضلعی صدر منتخب ہونے سے پارٹی ضلع میں مزید مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد سلیم نے کہاکہ بطور ضلعی صدر منتخب کرکے پارٹی نے میرے کاندھوں پر جو بھاری ذمہ داری ڈالی ہے میں انشاء اللہ اس پر پورا اترونگا۔

پارٹی مفاد پر اپنے ذاتی م مفاد کوکبھی ترجیح نہیں دونگا، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا پارٹی کے اہم فیصلے ورکرز اور نوجوانوں کی باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے پارٹی میں ہرورکر کی عزت واحترام کو یقینی بنائونگا۔ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کو کامیاب کرائیں گے پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے پارٹی بن چکی ہے ہمارا اگلا ٹارگٹ بلدیاتی الیکشن ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات