Live Updates

ملک میں پانی کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے پوری قوم مشترکہ طور پر ڈیمز تعمیر کرے گی

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اتوار 9 ستمبر 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے پوری قوم مشترکہ طور پر ڈیمز تعمیر کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ڈیم فنڈ میں جتنا ہو سکے عطیہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے تیار ہے اور کوئٹہ کے نوجوانوں نے بھی انہیں ٹیلیفون کیا ہے کہ وہ اس نیک مقصد کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کو بھی تیار ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر ملک میں بجلی اور پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ کے لیے رقم جمع کرنے کا اعلان انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات