پاکستان کی کابل میں عوامی ریلی پر دہشت گرد حملہ میں متعدد بے گناہ قیمتی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت

اتوار 9 ستمبر 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) پاکستان نے اتوار کو افغان دارالحکومت کابل میں عوامی ریلی پر دہشت گرد حملہ میں متعدد بے گناہ قیمتی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کی شام دہشت گرد حملہ کے بعد دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کی قیمتی جانیں چلی گئیں ہم ان کے لواحقین اور دوستوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان نے ہر قسم اور تمام اشکال میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔