پاک چین اسٹریٹیجک پارٹر شپ مزید مستحکم ہو گی ،حکومت سی پیک منصوبوں پر علمدرآمد کے لئے پر عزم ہے،صدر عارف علوی

اتوار 9 ستمبر 2018 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2018ء) صدرمملکت عارف علوی سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹر شپ مزید مستحکم ہو گی حکومت سی پیک منصوبوں پر علمدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو صدر مملکت عارف علوی سے چین کے وزیرخارجہ ورنگ ژی نے ایوان صدر میںملاقات کی چینی وزیرخارجہ نے عارف علوی کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد اور چینی قیادت کی جانب سے صدر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ، وانگ ژی نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹر یٹجک شراکت داروں میں مزید اضافہ ہو گا صدر مملکت نے نیک تمناؤں کے پیغام پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹر شپ مزید مستحکم ہو گی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے حکومت سی پیک منصوبوں پر علمدرآمد کے لئے پرعزم ہے صدر مملکت چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔