Live Updates

اسحاق ڈاراوراہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

پاسپورٹ مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے پرمنسوخ کیے گئے،پاکستان ہائی کمیشن نےگزشتہ مہینے انہیں عام پاسپورٹ جاری کیے۔ذرائع دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 ستمبر 2018 23:15

اسحاق ڈاراوراہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر 2018ء) حکومت پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوران کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں،پاسپورٹ مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے پرمنسوخ کیے گئے،پاکستان ہائی کمیشن نےگزشتہ مہینے انہیں عام پاسپورٹ جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔

پاسپورٹ مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو30 دن میں پاسپورٹ واپس کرنے تھے۔ دفترخارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوراہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔ سفارتی پاسپورٹ حکومت پاکستان نے منسوخ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائی کمیشن نے اسحاق ڈارکی اہلیہ کوگزشتہ مہینے عام پاسپورٹ جاری کیے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے متعلق انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کیس سنجیدہ ہے اور برطانوی عدالت میں بھی ثابت ہوجائے گا کہ یہ کیس سیاسی نہیں ہے اور ان کو پاکستان واپس آنا پڑے گا۔ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی نہیں کرپشن کے کیسز ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسحاق ڈار کو واپس لانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک میں ایک فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے اور رجسٹرڈ منی ایکسچینج کا تمام ڈیٹا اسٹیٹ بنک کے پاس جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما سے متعلق کیسز کو نیب دیکھ رہا ہے، گزشتہ روز کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاناما میں آنے والے ناموں کو دوبارہ سے دیکھا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک تمام اثاثے غیر قانونی نہیں اور جن کے اثاثے غیرقانونی نہیں انہیں خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دولت واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی لیکن ممکن نہیں کہ چند ماہ میں یہ تمام دولت واپس آ جائے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم ملکی لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں مثبت اور ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات