پام آئل کی درآمدات میں جولائی کے دوران 13.2 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

پیر 10 ستمبر 2018 12:21

پام آئل کی درآمدات میں جولائی کے دوران 13.2 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 13.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران 13.8 ملین ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا ہے جبکہ جولائی 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 12.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 1.6 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔