Live Updates

خبردار! میں خاموش صدر نہیں رہوں گا

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے لئے ایک بڑا ایجنڈا طے کرلیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 ستمبر 2018 12:06

خبردار! میں خاموش صدر نہیں رہوں گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10ستمبر2018ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں پیغام دیا تھا کہ وہ کسی خاص جماعت کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے صدر کا کردار ادا کریں گے۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے لئے ایک بڑا ایجنڈا طے کرلیا ہے جس کے مطابق وہ کام کریں گے۔عارف علوی وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے اتفاق کرتے ہوئے عام آدمی کی حالت بدلنے کےلئے کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے گذشتہ روز ڈاکٹر عارف علوی نے بطور صدر پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی ایوان صدرمیں تقریب حلف برداری ہوئی۔جس میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیرخزانہ اسدعمر سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کےارکان،ارکان پارلیمنٹ، ججزاورپاکستان میں متعین سفیروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےعارف علوی سے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے تیرھویں منتخب صدر مملکت ہیں۔عارف علوی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک خاموش صدر ثابت نہیں ہوں گے۔

سیاسی منظر نامے پر انہوں نے اپنا ایجنڈا بھی طے کر لیا ہے۔عارف علوی نے گزشتہ ہفتے پارلیمان سے پیغام دیا تھا کہ وہ کسی خاص جماعت کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے صدر کا کردار ادا کریں گے۔صدر مملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے اتفاق کرتے ہوئے عام آدمی کی حالت بدلنے کےلئے کردار ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات