بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 70واں یوم وفات کل نہایت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا

پیر 10 ستمبر 2018 12:24

بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 70واں یوم وفات کل نہایت ..
قصور۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 70واں یوم وفات کل منگل کو ملک بھرمیں نہایت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی ۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھرمیں سیمینارز‘مذاکرے‘جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے‘یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی‘ نجی ٹی وی چینلزاورعلاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائداعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشرکریں گے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ 25دسمبر1876ء کو وزیرمینشن کراچی میں پیداہوئے ‘آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا‘آپ پاکستان کے پہلے گورنرجنرل بنے‘پاکستان میں سرکاری طورپر آپ کو قائداعظم اوربابائے قوم بھی کہاجاتاہے ‘آپ11ستمبر1948ء کو وفات پاگئے تھے۔