Live Updates

پی آئی اے کا ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان

پی آئی اے ملازمین ڈیم فنڈز میں چار کروڑ روپے عطیہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 ستمبر 2018 12:38

پی آئی اے کا ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 ستمبر 2018ء) : ملک بھر میں ڈیم فنڈز کے لیے عطیات جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، یہی نہیں بلکہ اوورسیز پاکستانی بھی اس فنڈ میں عطیات جمع کروانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ڈیم فنڈز جمع کرنے کی اسی مہم کے تحت پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے ملازمین 4 کروڑ روپے ڈیم فنڈز میں جمع کروائیں گے۔

واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا تھا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے عام انتخابات 2018ء سے قبل ایک فنڈ قائم کیا تھا۔انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے پروزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں چیف جسٹس ڈیمز فنڈ اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پراوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ڈیمز فنڈ میں پیسے جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چیف جسٹس فنڈ میں ایک ارب اسی کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی بحران کا ہے، پاکستانی کے پاس فی کس ایک ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے،چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کردیا گیا ہے،ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیمز فنڈ میں پیسا جمع کروانا شروع کردیں،اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر بھیجیں،قوم کو یقین دلاتا ہوں پیسے کی حفاظت کی جائے گی۔

ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہا۔ عمران خان کی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کروانے کی اپیل کے بعد سے ڈیمز فنڈ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'')رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات