الیکشن کمیشن کے ملک میں شفاف انتخابات کے دعوے چھوٹے ہیں، سیف اللہ

پیر 10 ستمبر 2018 13:45

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر کے رہنمائوں شاہ خالد اور سیف اللہ نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ملک میں شفاف انتخابات کے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر کے دونوں حلقوں این اے 43 اور این اے 44 میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے اور اس حوالے سے این اے 43 میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے جبکہ این اے 43 میں خواتین کی پولنگ دس فیصد سے کم رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس حلقے میں انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کو تسلیم کرلینا چاہئے اور الیکشن کمشنرکو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔