فوجی سیٹلائٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 3.6 ملین ڈالر کی سرمایا کاری کریں گے، فرانسیسی وزیر دفاع

پیر 10 ستمبر 2018 14:04

فوجی سیٹلائٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 3.6 ملین ڈالر کی سرمایا کاری کریں ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) فرانس نے اپنی فوجی سیٹلائٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 3.6 ملین ڈالر کی سرمایا کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ فرانس نے اپنے فوجی سیارچوں (ملٹری سیٹلائیٹس)کے نیٹ ورک کو مخالفین کی ممکنہ جاسوسی سے تخفظ دینے کے لئے سیارچوں پر سرویلنس کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر 3.6 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال روس نے فرانس اور اٹلی کے درمیان سکیور کمیونیکشن کے لئے فضا میں موجود سیٹلائیٹ کی ٹرانسمیشن تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔