Live Updates

پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کے تحت ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ کل ہوگی،

کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ہوں گے

پیر 10 ستمبر 2018 15:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کے تحت ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ کل منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف علمائمشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کا اجلاس ریجنل صدر مولانا محمد قاسم قاسمی کی زیر صدارت اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل مفتی راشد مبین، این اے 53 کے صدر حافظ محبت خان، این اے 54 کے سیکرٹری جنرل مفتی کفایت الله، ریجنل سیکرٹری اطلاعات حافظ عمار علوی، سینئر نائب صدر مولانا حارث کلیم، کونسلر حافظ ارشد رحیم، حافظ فضل ربی، حافظ ثناء الله،نائب صدر آغا امیر شاہ، مولانا عبدالله، مولانا احسان الله، مولانا شفیق الرحمان، مولانا عبید الله، مولانا عبدالجلیل جلالی، مولانا عدنان، مولانا انعام الحق ضیائی اور مولانا حسین علوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے اور بین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کے تحت ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ آج مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر صحت عامر کیانی، چیف وہپ عامر ڈوگراور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز سمیت تمام مکاتب فکر کے جیّد علماء کرام خصوصی شرکت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات