سربراہ پاک فضائیہ کی عمان کے وزیر برائے دفاعی امور سے ملاقات ،باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو

پیر 10 ستمبر 2018 17:27

سربراہ پاک فضائیہ کی عمان کے وزیر برائے دفاعی امور سے ملاقات ،باہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور محترم سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج(عمان) میں ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

عمان کے وزیر دفاع نے دونوںممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیور ٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں ، ائیر چیف نے کمانڈر عمان بحریہ ،رئیرایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے بھی ملاقات کی۔