Live Updates

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے‘قمر زمان کائرہ

پیر 10 ستمبر 2018 17:27

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے‘قمر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت لاہور تنظیم اور ضلع لاہور کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں چوہدری اسلم گل، حاجی عزیزالرحمن چن،ثمینہ خالدگھرکی ،عثمان سلیم ملک، عاصم محمود بھٹی، زاہد ملک، اشرف بھٹی، میاں شاہد،عابد صدیقی، شہباز بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکائی نے انتخابات کے بعد کی صورتحال اور پی ٹی آئی کی حکومت کے بارے گفتگو کی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے،عوامی مسائل صرف پیپلزپارٹی ہی حل کر سکتی ہے،پی ٹی آئی آغاز میں ہی ناکام ہو رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات