ریکارڈ جلانا،کرپشن چھپانا ن لیگ کا طریق پرانا، مونس الٰہی

پہلے ایل ڈی اے اور میٹروبس کا ریکارڈ جلایا، پھرکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کا ریکارڈ جلا اور اب صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ بھی جل گیا۔ق لیگ کے مرکزی رہنماء کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 ستمبر 2018 17:24

ریکارڈ جلانا،کرپشن چھپانا ن لیگ کا طریق پرانا، مونس الٰہی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 ستمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ریکارڈ جلانا، کرپشن چھپانا ن لیگ کا طریق پرانا ہے،پہلے ایل ڈی اے اور میٹروبس کا ریکارڈ جلایا، پھرکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کا ریکارڈ جلا اور اب صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ بھی جل گیا۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد کے پلازے میں لگنے والی آگ پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ کوجلانا مسلم لیگ ن کا پرانا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ایل ڈی اے اور میٹرو بس کا ریکارڈ جلایا گیا۔ پھر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کا ریکارڈ جلا اور اب صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ بھی جل گیا ہے۔ مونس نے کہا کہ ریکارڈ جلانا، کرپشن چھپانا، ن لیگ کا طریق پرانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پرپلازا میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے پلازے میں آگ لگنے کے واقعے کومشکوک انداز میں دیکھا گیا۔

جس پرترجمان نے اپنا مئوقف پیش کیا ہے کہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ صاف پانی کمپنی اورپاورکمپنی کا ریکارڈ جلایا گیا۔ علی ٹاورمیں کسی دفترکے ریکارڈ یا فرینچرکونقصان نہیں پہنچا۔آگ عمارت کے عقب میں نصب تاروں کے پائپ میں لگی۔ ترجمان علی گروپ نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ آگ ہم نے خود لگائی۔ پلازا میں تمام افراد ہنگامی اخراج کے ذریعے بحفاظت باہر نکل آئے۔

جس شخص نے چھلانگ لگائی اسے بارہا روکا گیا تھا۔ ترجمان علی گروپ نے کہا کہ چھلانگ لگانے والا شخص پریشانی میں کچھ سمجھ نہیں پایا تھا۔آگ لگنے والے پلازے میں کوئی سرکاری دفترنہیں تھا۔ ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ علی ٹاورمیں کسی دفترکےریکارڈ یا فرنیچر کونقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ  گلبرگ میں جس علی ٹاور میں آگ لگی ہے وہ پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے۔

علی عمران صاف پانی اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں جبکہ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس پلازے میں موجود خامیاں سامنے آرہی ہیں۔یہ پلازہ اپنی تکنیکی خامیوں کے باعث اب بیسیوں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ دوسری جانب وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایم ایم عالم روڈ پر علی پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔ وزیرا علیٰ نے آئی جی پنجاب پولیس سے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔