پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

ملک کی کسی زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں دی، یکم محرم الحرام بدھ کو ہوگی

muhammad ali محمد علی پیر 10 ستمبر 2018 19:18

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2018ء) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کی کسی زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں دی، یکم محرم الحرام بدھ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔

جبکہ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کسی بھی حصے میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی۔

تاہم اس حوالے سے حتمی و سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔  اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی رپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور10محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پیر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔