Live Updates

قومی او رصوبائی اسمبلیوں کے 37حلقوں پر ضمنی انتخابات میں 652امیدوار میدان میں آگئے

پیر 10 ستمبر 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں قومی او رصوبائی اسمبلیوں کے 37حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 652امیدوار میدان میں ہیں ۔ خیبر پختونخوا سے 162، پنجاب سے 386، سندھ سے 81، بلوچستان سے 47امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے ۔ مجموعی طور پر 676امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے 652کے کاغذات کی منظوری دی گئی خیبر پختونخوا سے 153امیدواروں ، پنجاب سے 374، سندھ سے 78، بلوچستان سے 47امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا سے 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کی گئی ہے خیبر پختونخوا کے 1قومی اسمبلی اور 10صوبائی اسمبلی کے حلقوں پرضمنی انتخابات 14اکتوبر کو ہو رہے ہیں پی کے 78پشاور پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور اے این میں سخت مقابلہ ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات