یکم محرم الحرام 12ستمبر بروز بدھ جبکہ عاشورہ محرم 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کی رویت کے حوالے سے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 ستمبر 2018 19:57

یکم محرم الحرام 12ستمبر بروز بدھ جبکہ عاشورہ محرم 21 ستمبر بروز جمعہ ..
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 ستمبر 2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 12ستمبر بروز بدھ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہو ا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے تھے۔

جبکہ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ دوسری جانب پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کسی بھی حصے میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے حتمی و سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔اس لئیے یکم محرم الحرام 12ستمبر بروز بدھ جبکہ عاشورہ محرم 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی رپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور10محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔