کراچی،محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، چاند نظر نہ آنے کا اعلان

پیر 10 ستمبر 2018 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور کے حکام اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقام پر ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔لاہور سمیت پنجاب بھر سے اور بلوچستان میں بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ انوار الحق حقانی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا۔محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اب یکم محرم بدھ 12ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور جمعہ 21ستمبر کو ہوگا۔#