مزارات اولیاء امن وسلامتی کی پہچان اور روحانیت کے مرکز ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنایا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری امن ،محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کوگھر گھر پھیلانا ہوگا ،،ثروت اعجاز قادری کا مصری شاہ غازی کی عرس کی تقریب سے خطاب

پیر 10 ستمبر 2018 22:56

مزارات اولیاء امن وسلامتی کی پہچان اور روحانیت کے مرکز ہیں ،سربراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ پاکستان اولیاء کرام کی زمین ہے مزارات اولیاء امن وسلامتی کی پہچان اور روحانیت کے مرکز ہیں ،امن ومحبت وبھائی چارگی ا ور احترام انسانیت کے فلسفے اندھیروں وظلم وستم کو ختم کیا ،اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،بزرگان دین کی تعلیمات نے دنیا میں امن ومحبت ،رواداری برداشت کے فلسفے کو فروغ دیا ہے ،انتہا پسندی اور دہشتگردی کرنیوالے اسلام دشمن ہیں ، مزارات اولیاء روحانیت کے ساتھ ویلفیئر کا کردار ادا کررہے ہیںلاکھوں بھوکوںکو ہر وقت کھانہ ملتا ہے،بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنایا جاسکتا ہے ،دہشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو سرکاری سطح پر فروغ دیا جائے ،ملک کو فلاحی ریاست بنانے اور غربت سے نجات کیلئے حکمرانوںکو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،حضرت مصری شاہ باباکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،انسانیت پر ظلم ومظالم کے خلاف خاموش رہنا یزیدیت کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ،کشمیر میںمسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے ،کشمیر اور برما میںمذہبی انتہا پسند مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں اقوام متحدہ نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں حضرت مصری شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور اُمت مسلمہ کا مذہبی فرض ہے کہ مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کریں ، بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ،امن ،محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے گھر گھر پھیلانا ہوگا ،ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل در آمد کرنا چاہیے ،اہلسنت ملک کی اکثریت امن پسند ہیں جو پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک واسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا ،اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں ،کفر کی طاقتیںمسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں ،ہمیں اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بناناہوگا ۔