ْمحرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام بدھ 12 ستمبر کو ہو گی، رویت ہلال کمیٹی

پیر 10 ستمبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام بدھ 12 ستمبر کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے یکم محرم الحرام بدھ 12 ستمبر کو ہو گی۔