سابق امیر جماعت اسلامی خرم مراد کے بیٹے حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق

پیر 10 ستمبر 2018 23:40

سابق امیر جماعت اسلامی خرم مراد کے بیٹے حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) معروف ماہر تعلیم و سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد کے بیٹے حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انا للہ وانا الیہ راجعونامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء پروفیسر خورشید احمد، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سابق نائب امراء چوہدری رحمت الٰہی ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال ، سید وقاص جعفری ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔