امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 10 ستمبر 2018 23:48

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے اہل خانہ اس وقت یو کے میں ہیں ان کی واپسی پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔